اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں عبسان کے مقام پر دو فلسطینیوں پرتوپ کے گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ان کی مدد کو آنے والے تین دیگر فلسیطنیوں پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بلڈوزر کی مدد سے شہید فلسطینی کی لاش کئی میٹر تک گھسیٹی اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا بھی تعاقب کیا۔
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی منظم دہشت گردی اور ماورائے عدالت فلسطینی شہری کے قتل اور اس کی لاش کی بے حرمتی کو صہیونی درندگی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی کی لاش کی بے حرمتی نے ثابت کیا ہے کہ صہیونی فوج انسانیت سے عاری مخلوق ہے جس کے نزدیک انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں۔
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے بھی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں ایک کمانڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی لاش کی بے حرمتی کو غیر انسانی واقعہ قرار دیا ہے۔
القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ شہید کے جسد خاکی کی توہین اور بے حرمتی ایک سنگین اور وحشیانہ جرم ہے جس کا بدلہ لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲